• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ازبکستان اسمبلی کا پہلا پارلیمانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد ( طاہر خلیل )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خصوصی دعوت پر ازبکستان کے قانون ساز ایوانِ اولی مجلس کے اسپیکر نوالدین اسماعیلوف پارلیمانی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے-ازبکستان فرینڈشپ گروپ کے کنوینئر و رکن قومی اسمبلی ملیر سید آغا رفیع اللہ نے مہمان وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ازبکستان قانون ساز ایوانِ اولی مجلس کے اسپیکر نور الدین اسماعیلو ف پہلی دفعہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ازبکستان پارلیمانی وفد پاکستان میں پانچ روز قیام کرے گا۔ازبکستان پارلیمانی وفد اپنے قیام کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ملکی سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید