لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ حکومت چینی بحران کا حساب لے، پیکا کے ڈر سے نہیں بولتا۔بی آئی ایس پی کا ڈیٹا لاہور کے سیاست دان صرف بغض بینظیر میں استعمال نہیں کرنا چاہتے،موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کے باعث معاشرے کا ہر ذی شعور فرد ذہنی دباؤ کا شکار ہے، یہاں اصل فیصلہ بیوروکریٹ یا جاتی امراء والے کرتے ہیں سیاسی لوگ نہیں،بابوئو ں والا ماڈل اپنائیں گے تو وہ کامیاب نہیں ہو گا۔بی آئی ایس پی کا ساڑھے 3کروڑ کا ڈیٹا تحصیل لیول تک استعمال کریں،انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں کے کاشتکاروں کی بحالی کے لیے حکومت بابوئوں کی بجائے کسانوں کے ساتھ مشاورت کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں فیصل میر،رانا جواد،نایاب جان،احسن رضوی کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔