واشنگٹن (جنگ نیوز)امریکہ نےفلسطین کیلئے احتجاج، ٹرمپ مخالف بیان پرکولمبیا صدر کا ویزا منسوخ کر دیا۔ پیٹرو نے نیو یارک میں امریکی فوجیوں کو ٹرمپ کے احکامات نہ ماننے، انسانیت تقاضے پورے کرنیکی اپیل کی ۔ اقوام متحدہ میں ٹرمپ کو غزہ نسل کشی کا شریک کار قرار دیا ،دونوں ممالک کے تعلقات پہلے ہی منشیات وجلاوطنی پالیسیوں پر کشیدہ ہیں۔