• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظہبی میں دنیا کی پہلی ماحول دوست نیٹ زیرو انرجی مسجد کی تعمیر، ڈیزائن میں بطور بنیادی تعمیراتی عناصرمٹی اور سولر پینلز کا استعمال

کراچی (نیوز ڈیسک) ابوظہبی میں دنیا کی پہلی ماحول دوست نیٹ زیرو انرجی مسجد کی تعمیر، برطانوی کمپنی کے تیار کردہ مسجد کے ڈیزائن میں بطور بنیادی تعمیراتی عناصرمٹی اور سولر پینلز کا استعمال۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ماحول دوست اقدام کے طور پر ایک منفرد مسجد تعمیر کی ہے جو کسی قسم کی کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج نہیں کرے گی۔ یہ مسجد اپنی نوعیت کی دنیا کی پہلی ’’نیٹ زیرو انرجی مسجد‘‘ ہے، جو ابوظہبی کے جدید ماحول دوست منصوبے مسدار سٹی میں تیار کی گئی ہے۔برطانوی کمپنی اروپ نے اس مسجد کا ڈیزائن تیار کیا ہے، جس میں مٹی اور سولر پینلز کو بنیادی تعمیراتی عناصر کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ مسجد میں 1300 نمازیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی اور اسے اکتوبر میں عوام کے لیے کھولا جائے گا۔ یہ مسجد اپنی 100فیصد توانائی سورج کی روشنی سے حاصل کرے گی۔ سولر پینلز کے ساتھ ایسا کولنگ اور سرکولر ڈیزائن اپنایا گیا ہے جو توانائی کے استعمال کو ایک تہائی تک کم کر دیتا ہے۔ اسی طرح جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پانی کی کھپت 50 فیصد تک کم کر دی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید