• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم، زرعی زمین اور ماحولیات کو نقصان پہنچانا شروع

کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی حملے محض عمارتیں تباہ کرنے، لوگوں کو شہید کرنے یا انہیں بھگانے تک محدود نہیں رہے، اس علاقے میں ایک ایسا بربادی کا نظام قائم ہو چکا ہے جسے ایکو سائیڈ (یعنی ماحولیات کی تباہی) کہا جا رہا ہے، جس میں انسانوں کی بقاء کے ساتھ زرعی زمین اور ماحولیات کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ کے مطابق، حالیہ ہفتے کے تجزیے بتاتے ہیں کہ غزہ کی زرعی زمین، پرانے درختوں، باغات، اور فصلوں کو تقریباً تباہ و برباد کیا جا چکا ہے، جن سے مقامی لوگوں کی روزی روٹی کا بڑا حصہ ختم ہو گیا ہے۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ جنگ سے قبل غزہ کی تقریباً 40؍ فیصد زمین کاشت کاری میں استعمال ہوتا تھا، اور یہاں کے لوگ سبزی، دودھ، مرغی اور زیتون کی پیداوار پر جزوی طور خودکفیل تھے۔
اہم خبریں سے مزید