• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبلبے کا مہلک کینسر، پھیلاؤ کا دیرینہ راز تلاش کرلیا گیا

اسلام آباد (عاطف شیرازی) پینکریٹک (لبلبے کے )کینسرکے پھیلاو کا دیرینہ راز تلاش کرلیا گیا، ایساک لی لیب میںALK7کوسمجھنے ،روکنے کےلیےآرگن ان چپ سسٹم تیار کیا گیا، تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مرض کی وجہAlk7ہے،پانچ سال تک زندہ رہنےوالےمریضوں کی تعداد10فیصدسےکم ہے ۔ ایک سائنسی جریدےجرنل مالیکولر میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہےکہ لبلبے کا ایک مہلک کینسر خون کے دھارے میں کیسے داخل ہوتا ہےاور علاج کے لیے امید پیدا ہوگئی ہے ۔اس تحقیق کے مرکزی مصنف اور کارنیل یونیورسٹی میں انجینئرنگ اسکول آف بائیو میڈیکل انجینئرنگ کے اسسٹنٹ پروفیسر ایساک لی کہتےہیں کہ اس کینسر کے پھیلاو کی بنیادی وجہ ALK7نامی حیاتیاتی ریسیپٹر (مالیکول) ہے جو اس کا زمہ دار ہے یہALK7اے ایل کے سیون نامی حیاتیاتی ریسیپٹر (کینسر کے خلیوں کو خون کی شریانوں میں داخل ہونے کے قابل بناتا ہے۔ یہ دو راستوں کو فعال کرتا ہےایک یہ کینسر کے خلیوں کو ای ایم ٹی (EMT) کے ذریعےمتحرک بناتا ہے یہ ایپی تھیلئل- میسین کیمل ٹرانزیشن کے ذریعے ممکن ہوتا ہے اور دوسرا انزائمز بناتا ہے جو خون کی شریانوں کی دیواروں کو توڑ دیتے ہیں۔دوسرے لفظوں میں ALK7لبلبے کے کینسر کے خلیوں کو حرکت کرنے کا انجن اور حملہ کرنے کے اوزار دونوں فراہم کرتا ہے، ایساک لی کی تجرباتی لیب میں کی گئی تحقیق سے پتہ چلا کہ اگر ALK7 کو روکا جائے (مثلاً ادویات یا دیگر طریقوں سے) تو کینسر کے خلیوں کا خون کی شریانوں میں داخل ہونا نمایاں طور پر کم ہو جاتا ہے، جس سے میٹاسٹیسس ( کینسر کا پھیلاو) سست ہو سکتا ہے۔ لیکن یہ روک تھام کینسر کے ابتدائی مرحلے میں زیادہ موثر ہوتی ہےکیونکہ اگر خلیے خون کے دھارے میں داخل ہو جائیں، تو وہ تیزی سے پھیل سکتے ہیں۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ لبلبے کا ڈکٹل ایڈینوکارسینوما سب سے مہلک کینسروں میں سے ایک ہے، یہ لبلبے کی نالیوں (ducts) کے خلیوں سے شروع ہوتا ہے۔ یہ لبلبے کے کینسر کی سب سے عام قسم ہے اور مجموعی طور پر لبلبے کے کینسر کے تقریباً 90% کیسز اسی کی وجہ سے ہوتے جس میں پانچ سال تک زندہ رہنے والے مریضوں کی تعداد 10 فیصد سے بھی کم ہے۔ اس کا مائیکرو اینوائرنمنٹ ایک گھنا، ریشے دار ٹشو ہوتا ہے جو ٹیومر کے گرد زرہ( ڈھال) کی طرح کام کرتا ہے۔ یہ رکاوٹ دوا کی ترسیل کو مشکل بناتی ہے اور نظریاتی طور پر ٹیومر کو پھیلنے سے روکنا چاہیے۔ پھر بھی یہ کینسر حیران کن کارکردگی کے ساتھ کینسرکا پھیلاو کرتا ہے یہ ایک تضاد جو سائنسدانوں کو پریشان کرتا رہا ۔پروفسیر ایساک لی نے اپنی لیب میں ایک خاص چپ (ارگن آن چپ سسٹم ) تیار کیاجس نے کینسر کے عمل کو لیبارٹری میں دیکھنے اور سمجھنے میں مدد کی، اور اس سے یہ پتہ چلا کہ ALK7 کو روکنے سے کینسر کا پھیلاؤ کم کیا جا سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید