کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ نے 3 پولیس افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی سعید احمد آرائیں کو پرنسپل ٹریفک ٹریننگ انسٹیٹوٹ سعید آباد ، سعادت علی یاسین کو ایس پی ٹریفک ڈسٹرکٹ ساؤتھ تعینات کر کے ایس پی ریپڈ رسپارنس فورس (آر آر ایف) سید محمد علی رضا سے اضافی چارج واپس لیے لیا گیا ، آئی جی سندھ نے سینٹرل پولیس آفس میں تقرری کے منتظر جاوید احمد بلوچ کو اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس (اے آئی جی پی) فارنزک ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔