• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولینڈ کے مہم جو کا کارنامہ، بغیر آکسیجن ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے اور اسکی سے نیچے اترنے والے پہلے شخص بن گئے

کراچی (نیوز ڈیسک) پولینڈ کے مشہور ایڈونچرر انڈرزے بارگیل دنیا کی سب سے اونچی چوٹی مائونٹ ایورسٹ (8 ہزار 849 میٹر) بغیر اضافی آکسیجن کے سر کرنے والے دنیا کے پہلے شخص بن چکے ہیں۔ چوٹی سر کرنے کے بعد وہ نیچے بھی بغیر کسی اضافی آکسیجن کے اترے اور پہاڑ کی ڈھلوانوں سے اسکی کے ذریعے سفر مکمل کیا۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، یہ مہم غیر معمولی خطرات سے بھری تھی۔ بارگیل نے تقریباً 16؍ گھنٹے ’’ڈیتھ زون‘‘ میں گزارے، جہاں آکسیجن کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید