کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کو زخمی اونٹنی کی میڈیکل رپورٹ پیش،میڈیکل بورڈ کے مطابق اونٹنی چاندنی اب خطرے سے باہر اور مکمل ہوش میں ہے، تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ لائیواسٹاک اینڈ فشریز کی میڈیکل ٹیم نے زخمی اونٹنی "چاندنی" کا کامیاب آپریشن مکمل کرلیا ہے۔ میڈیکل بورڈ کی تفصیلی رپورٹ سیکریٹری کاظم جتوئی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ارسال کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صالح پٹ ضلع سکھر سے لائی گئی 18 ماہ کی مادہ اونٹنی "چاندنی" 19 ستمبر کو سی ڈی آر ایس میں داخل کی گئی تھی۔