کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوہر آباد پولیس نے رہائشی عمارت کے فلیٹ سے طلائی زیوات اور غیر ملکی کرنسی چوری کرنے کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔پولیس نے بتایا کہ فیڈرل بی ایریا بلاک 9میں قائم رہائشی عمارت کی خاتون نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی تھی کہ وہ کسی کام سے باہر گئی تھی کہ اس کے فلیٹ سے نامعلوم ملزمان طلائی زیورات اور غیر ملکی کرنسی چوری کر کے فرار ہوگئے جس پر پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کرتے ہوئے خاتون کے ڈرائیور وقار کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی تو اس نے چوری کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے فلیٹ میں چوری کی تھی جس پر پولیس نے چوری کیا گیا 15 تولہ سونا اور 30 ہزار روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی ۔پولیس نے بتایا کہ خاتون کا شوہر روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہے ۔