کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے امریکا اور اس کے اتحادی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کا ظلم و جبر ختم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، غزہ میں اسرائیل نے دہشت پھیلا ئی ہوئی ہے، جس کے لئے فوری جنگ بندی کا راستہ نکالنا ہوگا، فلسطین کو اب آزاد ہونا ہوگا، ملکی معاشی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے سعودی عرب، قطر اور امریکا کے ساتھ ہونے والے معاہدے مستقبل میں ہمارے لئے سود مندثابت ہوں گے۔