• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میہڑ، بہن کو بچاتے ہوئے 3 بہنیں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں

میہڑ (نامہ نگار) میہڑ کے قریب کچے کے علاقے میں سیلابی پانی میں ایک بہن کو ڈوبنے سے بچاتے ہوئے 3 بہنیں ڈوب گئیں، بتایا جاتا ہے کہ ایک بہن کا پائوں پھسل گیا اور وہ پانی میں ڈوبنے لگی تو دوسری بہنیں اسے بچاتے ہوئے سیلابی پانی میں ڈوب کر بہہ گئیں،بچیوں کی عمر 12,13اور 15سال بتائی گئی ہے، ڈوبنے والی بچیوں کیلاشیں نکالی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز شام کو میہڑ کے قریب دریائے سندھ کے کچے کے گاوں ایوب کلہوڑو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک بچی سیلاب کے پانی میں گر کر ڈوبنے لگی ۔تو بہن کو بچانے کیلئے ایک دوسرے کے پیچھے 3 بہنیں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔

ملک بھر سے سے مزید