• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آکسفورڈ AQA نےاسلامیات، پاکستان اسٹڈیز، اُردو کا نصاب متعارف کرا دیا

اسلام آباد (عاطف شیرازی)برطانیہ کے معروف امتحانی بورڈ، آکسفورڈ یونیورسٹی پریس اینڈ اسسمنٹ اینڈ کوالیفکیشن الائنس (آکسفورڈ AQA)، نے پاکستانی طلبہ کے لیےاسلامیات، پاکستان اسٹڈیز، اُردو کا نصاب متعارف کرا دیا۔آکسفورڈ AQA پاکستان کی ڈائریکٹر سلمیٰ عادل نے بتایا ہےاسلامیات، پاکستان اسٹڈیز، اور اُردو کا نصاب آکسفورڈ AQA کے فریم ورک کے تحت متعارف کرانا پاکستان کے تعلیمی نظام کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔ اس سے طلبہ اپنی ثقافت اور ورثے سے جڑے رہتے ہوئے عالمی سطح پر تسلیم شدہ تعلیمی سرٹیفکیٹس حاصل کر سکیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید