کراچی (این این آئی) شہر قائد میں مختلف اقسام کے بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔میڈیارپورٹ کے مطابق کراچی کے سول ہسپتال کے ایمرجنسی انچارج ڈاکٹرعرفان صدیقی نے بتایا کہ وائرل بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں15 سے 20 فیصداضافہ ہوا ہے۔ سول ہسپتال میں یومیہ موسمی بخار، ملیریا اور ڈینگی کے 300 کیس رپورٹ ہورہے ہیں ۔