• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی FIA کا اہلکاروں کو نوکری سے برخاستی کا سلسلہ جاری، مزید 9 اہلکار فارغ، تعداد 25 ہوگئی

کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار کا ادارے کے وہ اہلکار جو کرپشن اور نااہلی کے مرتکب ہوئے ہیں ان کو نوکری سے برخاست کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز مزید نو کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا اور اس طرح اب تک یہ تعداد تقریبا 25 ہو چکی ہے۔ نوکری سے برخاست ہونے والے اہلکاروں میں سے تین کا تعلق لاہور سے، پانچ کا اسلام آباد سے اور ایک کا کراچی سے ہے۔ نو میں سے پانچ خواتین شامل ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر PIAB جاوید علی نے 11 اہلکاروں جن میں انسپکٹر سے لے کر اپر ڈویژن کلرک شامل تھے ان کو 22 ستمبر کو ڈائریکٹر جنرل کے سامنے صفائی پیش ہونے کے لیے طلب کیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید