کراچی (اسد ابن حسن) جمعرات کو ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایت پر جاری کیے گئے روڈ میپ کے اہم فیصلے صرف ایک دن بعد ہی واپس لے لیے گئے ۔ مذکورہ فیصلوں پر افسران کا شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔ ڈائریکٹر ایچ آر ایم طاہر ایوب خان کی جانب سے جاری کردہ تین نوٹیفکیشنز کے مطابق جو اہم فیصلے واپس لیے گئے ہیں ان میں ڈائریکٹر لاء پالیسی و کوارڈینیشن، ڈائریکٹر لاء اپریشن اور اسلام آباد زون کو دو حصوں میں منقسم کرتے ہوئے ایک زون گلگت بلتستان کی تشکیل شامل ہیں۔ جبکہ لاہور کے دو زون جس میں نئے سینٹرل ریجن کی تشکیل کو بھی التوا میں ڈال دیا گیا ہے۔