کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے اے نے غیر قانونی طریقے سے شہریوں کو امریکہ بھیجنے والی خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 317/2025 امریکی قونصلیٹ کراچی کی شکایت پر درج کیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق مقدمہ میں نامزد خاتون عظمیٰ مصطفیٰ اور محمد شبیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مقدمہ میں دو مفرور ملزمان کرن فیصل اور اسفند شاہ کا نام بھی سامنے آیا۔