• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے سندھ زون تین حصوں میں تقسیم، الگ ڈائریکٹرز ہوں گے

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے سندھ زون کو تین حصوں میں منقسم کر دیا گیا ہے اور اب اس کے تین ڈائریکٹرز ہوں گے۔ پہلا ڈائریکٹر کراچی ہوگا جو صرف کراچی کے معاملات کو دیکھے گا۔ دوسرا ڈائریکٹر حیدرآباد ہوگا جو حیدرآباد، میر پور خاص اور ہھمبور کے معاملات کو سپروائز کرے گا۔ جبکہ تیسرا ڈائریکٹر سکھر ہوگا جو سکھر، شہید بے نظیر آباد اور لاڑکانہ کے معاملات کو دیکھے گا۔ واضح رہے کہ پولیس سروس سے خاصی تعداد میں گریڈ 20 کے ڈی آئی جی افسران کی ایف آئی میں ڈیپوٹیشن کے بعد ڈائریکٹرز کے نئے اہم عہدے تشکیل دیئے گئے تھے مگر اسلام آباد اور لاہور زون کو دو حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلے واپس لے لیے گئے ہیں اور سندھ کے حوالے سے فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید