کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ سروائیکل کینسر سے متعلق سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈے کے پیچھے دشمن ملک بھارت ہے، اہم ثبوت سامنے آگئےہیں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں ان کاکہناتھا کہ سروائیکل کینسر کی ویکسین پہلے بھارت سے خریدی جا رہی تھی لیکن معرکہ حق کے بعد اب ڈونر ادارہ گاوی یہ ویکسین چین سے خرید رہا ہے۔سروائیکل کینسر کی ویکسین کے حوالے سے گمراہ کن پروپیگنڈے کے پیچھے کاروباری رقابت بھی ہو سکتی ہے۔ مصطفی کمال نے بتایا کہ ڈی جی صحت نے انہیں بریفنگ میں بتایا ہے کہ سروائیکل کینسرسے متعلق سوشل میڈیاپرجھوٹے پروپیگنڈے کے پیچھے دشمن ملک بھارت ہے اور تفصیلی تحقیقات پر دشمن ملک کے خلاف چشم کشاثبوت سامنے آچکے ہیں جومتعلقہ اداروں کو فراہم کردیئے گئے ہیں۔