اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان میں تیز ترین کنیکٹیویٹی کی راہ ہموار، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے وائی فائی 7اور آئندہ آنے والی تمام وائی فائی جنریشنز کیلئے 6گیگا ہرٹز بینڈ (5925–6425 MHz) میں استعمال کی منظوری دے دی ، جو وائی فائی 6E کے پہلے سے منظور شدہ معیار کے عین مطابق ہے، پی ٹی اے کے مطابق اس تاریخی پیش رفت کے نتیجے میں پاکستان ایشیا پیسیفک کے ان اولین ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو اس جدید ٹیکنالوجی کو اپنا رہے ہیں جبکہ یہ پیش رفت ملک کے ڈیجیٹل ارتقاء، جدت اور عالمی سطح پر قیادت کے عزم کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے،وائی فائی 7 شاندار طور پر تیز ترین ڈیٹا ریٹس، نہایت کم لیٹنسی اور بے مثال قابلِ اعتماد کارکردگی فراہم کرتا ہے، جو 8 کے اسٹریمنگ، AR/VR کے جدید تجربات اور صنعتی آٹومیشن کے لیے بہترین اور جامع حل پیش کرتا ہے۔