• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کی جنرل اسمبلی کی صدر اور مراکش کے وزیر خارجہ سے ملاقاتیں

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر جنرل اسمبلی کی صدر اینالینا بیرباک اور مراکش کے وزیر خارجہ ناصر بوریتا سےالگ الگ ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر اینالینا بیرباک سے ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تنازعہ جموں و کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل کرنے پر زور دیا۔ نائب وزیر اعظم نے مراکش کے وزیر خارجہ ناصر بوریتا سےملاقات کے موقع پر دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، روابط اور علاقائی امن میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ملک بھر سے سے مزید