کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گلستان جوہر بلاک 9 مگسی چوک کے قریب پلاٹ کی تعمیر کے لئے کئے گئے گڑھے میں جمع بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، ایک بچہ خوش قسمتی سے بچ گیا ،جاں بحق بچوں کی شناخت 10سالہ مرید حسین ولد عبدالمنیراور11سالہ حارث ولد عبدالغفارکے ناموں سے کی گئی،پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے بچے بھٹائی آباد کے رہائشی تھے، جبکہ مرید حسین کا بھائی غلام حسین بچ گیا،پولیس نے بتایا کی کچھ عرصہ قبل ایک بلڈر کی جانب سے عمارت کی تعمیر سے قبل بنیاد ڈالنے کے لیے کھدائی کی گئی تھی جہاں بارش پانی جمع تھا،متوفی حارث کے والد کا کہنا ہے کہ واقعہ انسانی غفلت کا نتیجہ ہے،ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ برسوں سے پلاٹ پر گڑھا موجود ہے ،برساتی پانی گڑھے سے نکال لیا جاتا تو حادثہ نہ ہوتا۔