• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بفرزون، شاپنگ سینٹر میں واقع جیولری شاپ میں ڈکیتی، تشدد سے دکاندار زخمی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )بفرزون میں شاپنگ مال میں واقع جیولر شاپ سے مسلح ملزمان زیوارات لوٹ کر فرار ہو گئے،ملزمان کے تشدد سے دکاندار بھی زخمی ہوا،تفصیلات کے مطابق تیموریہ تھانے کی حدود بفر زون ہارون شاپنگ سینٹر میں واقع جیولری شاپ میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ،پولیس نے متاثرہ دکاندار کا ابتدائی بیان قلمبند کرلیا ہے، عمران نامی جیولر نے دکان کھولی تو ایک خاتون آئی جس نے مختلف زیورات کی قیمت معلوم کی،دکاندار کے بیان کے مطابق خاتون کے جاتے ہی چند لمحے بعد 3ڈاکو دکان میں داخل ہوئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید