• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قادیانیوں کو آئین میں غیرمسلم قرار دیا گیا ہے، مفتی منیب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) معروف عالم دین و اسکالر مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ قادیانیوں کو پاکستان کا آئین تسلیم کرنا ہوگا جس میں انہیں غیر مسلم قرار دیا گیا ہے، انہیں اقلیتوں کے حقوق دیے جائیں جس طرح دیگر اقلیتوں کو حاصل ہیں، انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے تحت یکم جنوری 2028ء تک سودی نظام کا مکمل خاتمہ ہونا ہے لیکن فی الحال بینکوں میں اس حوالے سے کوئی سرگرمی نہیں ہے ، ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا ہے کہ ملک میں رائج نظام ظالمانہ اور استحصالی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع وسطی کے تحت نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی میں سیرت النبی ؐکانفرنس بعنوان ”عہد رسالت میں انسانی حقوق، آزادی اور انصاف، آج کے تقاضے“ سے خطاب کر تے ہوئے کیا، کانفرنس سے امیر تنظیم اسلامی شجاع الدین شیخ، امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجیہہ حسن اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ شکیل خان نے نظامت کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید