کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے چائلڈ پورن گرافی کے کیس میں گرفتار ملزم مختار حسین کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے کردیا،تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے اختر کالونی کے علاقے سے گرفتار کیا ، ملزم نے کم عمر بچے کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو ریکارڈ کرکے ٹک ٹاک پر پوسٹ کی،ملزم جلالپور پیر والا کا رہائشی ہے ۔