کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپر ہائی وے نیوسبزی منڈی بسم اللہ مارکیٹ کے قریب ایل پی جی سلنڈرکی دکان میں گیس کی لیکج کے باعث دھماکے کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی، آتشزدگی کے نتیجے میں 20 سالہ نوجوان حمزہ ولد حسین احمد جھلس کرزخمی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ،آگ نے ایل پی جی سلنڈرکی دکان سے متصل کباڑ کے گودام اور کار پینٹر شاپ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔