• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے جس کا مقصد ایک ایسا مضبوط فریم ورک قائم کرنا ، جس میں تعلیم، تحقیق، صلاحیت سازی اور کمیونٹی شمولیت کے ذریعے انسانی ترقی کو فروغ دینا ہے۔یہ معاہدہ Each One, Teach Oneʼʼ“ کی بنیاد پر کیا گیا۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ادارے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں مشترکہ تحقیقی منصوبے شروع کریں گے، جن کا محور سماجی مسائل کا حل اور قومی ترقی میں تعلیم کا کردار ہوگا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید