• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد گولی مار کر مبینہ خودکشی کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس تھانہ کی حدود کالا پل ہزار کالونی بانس والی گلی میں گھر سے میاں اور بیوی کی لاشیں ملیں جن کی موت گولیاں لگنے کی وجہ سے ہوئی ، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر دونوں افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کیں، ایس ایچ او ڈیفنس غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے ایسا لگتا ہے کہ راجہ سعید نے اپنی بیوی ثناء کو گولیاں مار کر قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی ، جائے وقوعہ سے پولیس کو نائن ایم ایم پستول اور گولیوں کے 3 خول ملے ہیں ، دونوں کی5سال قبل شادی ہوئی اور ان کے یہاں کوئی اولاد نہیں تھی،خاندانی ذرائع سے معلوم ہوا ہےکہ دونوں میاں بیوی کے درمیان گذشتہ کئی دنوں سے لڑائی جھگڑا چل رہا تھا ،متوفی راجہ سعید گھر کے قریب فٹنس کلب میں کام کرتا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید