واشنگٹن (جنگ نیوز) ٹرمپ کی سیاست، قوانین دوسروں کے لیے، استثنا صرف اپنے لیے، حالیہ دنوں جنازے پر سخت جملے کسے، آٹزم پر متنازع بیانات، اقوامِ متحدہ میں یورپی امیگریشن پالیسی کو ناکام قرار دیا۔ یوکرین اور غزہ پر پالیسی یوٹرن بھی حکمت بنا کر پیش کیا، مخالفین کی ناکامی کو اپنی بقا کا جواز بنایا۔ یہی انداز ان کی سیاست کو عام رہنماؤں سے الگ اور بعض ووٹروں کے نزدیک پرکشش بناتا ہے۔ ڈیوڈ بلیونز کے تجزیے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا بنیادی سیاسی فلسفہ یہ ہے کہ اصول اور قوانین دوسروں پر لاگو ہوتے ہیں، مگر وہ خود ان سے بالاتر ہیں۔ حالیہ دنوں میں انہوں نے جنازے کے موقع پر سخت جملے کسے، آٹزم پر متنازع بیانات دیے، اقوامِ متحدہ میں یورپ کی امیگریشن پالیسی کو ناکام قرار دیا اور یوکرین پر اپنی پالیسی اچانک بدل ڈالی۔ عام سیاست دان ایسی حرکات پر اپنی ساکھ کھو دیتے ہیں، لیکن ٹرمپ انہیں اپنی حکمتِ عملی کے طور پر بیچتے ہیں اور انہیں "اصلیت" یا "حکمت" کا لبادہ اوڑھا دیتے ہیں۔