ریاض (شاہدنعیم) شہزادہ فیصل بن فرحان نے اقوامِ متحدہ میں کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اس مسئلہ فلسطین کا منصفانہ اور دیرپا حل تلاش کیا جائے۔شہزادہ فیصل نے اقوامِ متحدہ کی 80ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مملکت کی طرف سے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل بین الاقوامی اور جائز قوانین کے دائرہ کار سے باہر تلاش کرنے کی وجہ سے ہی تشدد مسلسل جاری ہے۔سعودی عرب کے اعلیٰ سفارت کار نے کہا کہ"اسرائیل کی جارحیت اور خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرنے میں عالمی برادری کی ناکامی صرف علاقائی اور عالمی سطح پر سلامتی و استحکام کو غیر مستحکم کرنے، سنگین نتائج اور جنگی جرائم اور نسل کشی میں اضافے کا باعث بنے گی۔