• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی، ساڑھے 3 سالہ بچے کے پھیپھڑوں سے بلب نکالنے کا کامیاب آپریشن

اسلام آباد (صالح ظافر) تاریخ کے ایک غیر معمولی اور نایاب طبی واقعے میں ممبئی کے جسلوک اسپتال اور ریسرچ سینٹر کے ڈاکٹروں نے ایک ساڑھے تین سالہ بچے کے پھیپھڑوں میں پھنسی ہوئی دھاتی ایل ای ڈی بلب کو کامیابی سے نکال دیا ہے۔ بچہ کو پچھلے تین مہینوں سے کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔ اب بلب نکالنے کے بعد، بچے کو مسلسل کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف سے بالآخر نجات مل گئی ہے۔ مغربی میڈیا رپورٹ کے مطابق، راہول کو ابتدائی طور پر نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی اور اسے کئی بار اینٹی بائیوٹکس دی گئیں۔ بہترین علاج کے باوجود، اس کی علامات برقرار رہیں۔ اس کے بعد مزید جانچ کی گئی، جس میں سی ٹی اسکین بھی شامل تھا، جس میں اس کے بائیں برونکس (پھیپھڑوں کی نالی) میں دھات کا ایک ٹکڑا پایا گیا۔ کولہاپور میں جب نرم برونکوسکوپی کے ذریعے بلب کو نکالنے کی کوششیں ناکام ہو گئیں تو بچے کو جسلوک اسپتال لایا گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید