• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کو اسرائیل سے خفیہ طور پر پیٹریاٹ میزائل سسٹم مل گیا

کیف( نیوز ڈیسک)یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو ایک ماہ قبل اسرائیل سے امریکی ساختہ پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام مل چکا ہے،۔صدر زیلنسکی نے یہ بیان نیویارک سے واپسی پر دیا، جہاں انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ زیلنسکی نے صحافیوں کو بتایا کہ مزید دو نظام بھی جلد فراہم کیے جائیں گے۔یہ نظام یوکرین میں ایک ماہ سے فعال ہے اور اس سے روسی ڈرونز اور میزائل حملوں کا مقابلہ کیا جا رہا ہے۔ یوکرین کو خدشہ ہے کہ سردیوں میں روسی حملے ہیٹنگ انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا سکتے ہیں، اس لیے فضائی دفاع کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔روس کے یوکرین پر 2022 میں حملے کے بعد اسرائیل نے ابتدا میں غیر جانبدار پالیسی اپنائی تھی۔

دنیا بھر سے سے مزید