• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنکھوں کی حرکت سے یادداشت جانچنے کا انقلابی طریقہ دریافت

مقبوضہ بیت المقدس (جنگ نیوز) آنکھوں کی حرکت سے یادداشت جانچنے کا انقلابی طریقہ دریافت کرلیا گیا۔ روایتی زبانی ٹیسٹ سے معذور افراد، نوزائیدہ بچے، دماغی چوٹ کا شکار یا شدید الزائمر کے مریض مستفید ہونگے۔ یہ پیشرفت نیوروسائنس اور طبی تحقیق میں نیا باب ہے، تشخیص اور علاج کے نئے امکانات سامنے آئیں گے۔ دی ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق تل ابیب یونیورسٹی اور تل ابیب سوراسکی میڈیکل سینٹر کے ماہرین نے ایک نیا غیر زبانی پروٹوکول تیار کیا ہے جس کے ذریعے صرف آنکھوں کی حرکت کو ٹریک کرکے یادداشت کو پرکھا جا سکتا ہے۔ اس جدید تحقیق کا مقصد ان مریضوں کی مدد کرنا ہے جو روایتی زبانی ٹیسٹ میں شامل نہیں ہو سکتے، جیسے نوزائیدہ بچے، دماغی چوٹ کے شکار افراد یا شدید الزائمر کے مریض۔ ماہرین کے مطابق آنکھوں کی حرکتیں انسانی دماغ میں محفوظ یادوں کی درست عکاسی کرتی ہیں۔
دنیا بھر سے سے مزید