• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاندانی منصوبہ بندی کی تشہیر کاطریقہ کار کو تبدیل کرنا ہوگا، وزیرصحت وآبادی

لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ صحت و آبادی کے زیر اہتمام ورلڈ کاونٹرسیپشن ڈے کے حوالے سے نجی ہوٹل میں سیمینارکا انعقاد کیا گیا-صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر، مشیر وزیر اعظم سائرہ افضل تارڑ، ڈاکٹر سید عامرنے سیمینار میں شرکت کی - صوبائی وزیر صحت و آبادی نے سیمینار میں شریک علما کو بھی خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر بھی خوشی ہوئی کہ ہمارے علماءکرام اس پروگرام میں شریک ہیں-صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیدائش میں وقفہ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے-خاندانی منصوبہ بندی وسائل میں توازن قائم کرنے کے لئے وقت کی اہم ضرورت ہے-فیملی پلاننگ کا ٹاسک ایک سنجیدہ ذمہ داری ہے-خاندانی منصوبہ بندی کی افادیت اجاگر کرنے کے لئے تشہیری طریقہ کار کو تبدیل کرنا ہوگا- سروائیکل ویکسین کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے ایک خاص پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔
لاہور سے مزید