• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

78 سال سے مسلّط کردہ ہائبرڈ نظام کا ڈاکٹرائن ناکام، لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی)سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی وحدت و سلامتی، اندرونی استحکام کے لیے قرآن و سُنت کی پابندی، آئینِ پاکستان کے مکمل نفاذ اور عدل و انصاف کی فراہمی کے لیے آزاد، دیانت دار، بااعتماد عدلیہ ناگزیر ہے۔ آئین، جمہوریت، پارلیمانی نظام سے متصادم کوئی بھی نظام سطحی، عارضی اور مخصوص گروہوں کی وقتی بالادستی تو قائم کرسکتا ہے لیکن نظام اور وحدت کی جڑیں کٹ جاتی ہیں۔ 78 سال سے مسلّط کردہ ہائبرڈ نظام کا ڈاکٹرائن ناکام اور زہرآلود ہے۔ ریاستی طاقت سے سِول نظام، تعلیم و صحت کا نظام، معیشت، صنعت، سرمایہ کاری کا نظام چلانا یا مسلّط کرنا بڑے نقصانات کا باعث بنے گا۔ 1958ء سے 1970ء تک فوجی بالادستی کا ہائبرڈ نظام پاکستان کی تقسیم کا باعث بن گیا، جس کا نتیجہ ہے کہ آج تک نفرتوں اور بےاعتمادی کا ماحول ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ۔
لاہور سے مزید