• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اور اسرائیل مظالم بند کریں، عبدالغفار روپڑی

لاہور(خبرنگار)بھارت اور اسرائیل انسانیت کے بدترین قاتل ہیں، کشمیر و غزہ میں مظالم بند کیے جائیں حکومت سردیوں سے قبل سیلاب متاثرین کے لیے مکانات تعمیر کرائے کسانوں کو فوری امدادی معاوضے دیے جائیں، حکومت سنجیدہ اقدامات کرے جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل انسانیت کے بدترین قاتل بن چکے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر اور غزہ میں مظلوم مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیری عوام پر مسلسل ریاستی دہشت گردی کی جا رہی ہے جبکہ اسرائیل نے غزہ میں معصوم بچوں، خواتین اور بے گناہ شہریوں کو شہید کر کے ظلم کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں فوری اور عملی اقدامات کریں۔ تاکہ جاری مظالم کا سدباب کیا جا سکے۔ مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ سرد موسم کی شدت سے قبل سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرہ افراد کے لیے فوری طور پر مکانات کی تعمیر شروع کی جائے۔ ہزاروں خاندان اب بھی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
لاہور سے مزید