لاہور(اپنے نامہ نگار سے)صوبے بھر کی 40 جیلوں میں 40,000 قیدیوں کو ایک ماہ کی مفت پیشہ ورانہ تربیت ایک سال میں فراہم کرنے کا اقدام شروع کیا ہے جس میں مہمان نوازی، ویٹرنگ اور کھانا پکانے کی مہارتوں پر توجہ دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری سیاحت، آثار قدیمہ اور عجائب گھر پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے محکمہ سیاحت، ٹی ڈی سی پی اور پنجاب جیل خانہ جات/ہوم ڈیپارٹمنٹ کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر کیا۔