• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبر پاکستان پیپلز پارٹی فیڈرل کونسل الطاف احمد قریشی کیلئے دعائیہ تقریب

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)ممبر پاکستان پیپلز پارٹی فیڈرل کونسل الطاف احمد قریشی کیلئے دعائیہ تقریب جوہر ٹاؤن کے بینکوئیٹ ہال میں مرحوم کے صاحبزادے احمد جواد قریشی نے منعقد کرائی،قاری عبید الرحمن نے مرحوم الطاف احمد قریشی کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کرائی۔دعائیہ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر مکاتب فکر کے افراد چودھری منظور احمد ،افتخار احمد، آصف ہاشمی،چودھری ریاض، ڈاکٹر خیام حفیظ،حاجی عزیز الرحمن چن،چودھری لیاقت ڈاکٹر ،ضرار یوسف،نصیر احمد،بشارت صدیقی،راو بشارت،رانا ذوالفقار،رانا افتخار، عاقب سرور،طاہر غالب،عارف ظفر،شیخ روشن، منشا پرنس،اکرم کمبوہ،امیر حمزہ ایڈوکیٹ ،عرفان بھٹی، کی کثیر تعداد میں شرکت کی،مرحوم الطاف قریشی کی صاحبزادی نے دعا میں شریک افراد کا شکریہ ادا کیا ۔
لاہور سے مزید