لاہور ( شو بز رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں فرانسیسی فوٹو گرافر اوریان زرا کی نمائش ”الانگ دی انڈس“ کا اہتمام کیا گیا۔ فرانس کے سفیرنکولس گیلی،چیئرمین الحمراء رضی احمد و دیگر نے نمائش کا افتتاح کیا۔نمائش الحمراء اور الائنس فرانس کی مشترکہ پیش کش تھی۔این صوفی فرانسیز نے نمائش کو کیوریٹ کیا۔ اوریان زرا نے دو برس سے زائد عرصے تک پاکستان کے طول و عرض میں سفر کر کے انڈس دریا اور اس کے ساتھ جڑی زندگیوں اور مناظر کو اپنے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کیا ہے۔