لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے)باٹاپور کے بھسین گاؤں میں سی سی ڈی اقبال ٹاؤن کامبینہ پولیس مقابلہ میں3ڈاکو ہلاک ہوگئے ۔سی سی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت سمسون مسیح،وقاص مسیح،زاہدمسیح کے نام سے ہوئی۔معلوم ہوا ہے کہ سی سی ڈی ٹیم نےملزموں کی گرفتاری کیلئےبھسین گاؤں میں چھاپہ مارا تھا ۔ملزموں نے دیگرساتھیوں کے ہمراہ پولیس ٹیم پرمبینہ فائرنگ کی،3ملزم اپنےساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے۔زخمی ملزم ہسپتال منتقلی کےدوران چل بسے،ہلاک ملزم ڈکیتی ودیگرسنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ہلاک ملزموں کی لاشیں مردہ خانے منتقل کردی گئیں ،فرارملزموں کی تلاش جاری ہے ۔