• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلی کی تقریر سنی خیال آیا، یہ کون بول رہا تھا خدا کے لہجے میں، بیرسٹر عامر حسن

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر میاں عامر حسن نے وزیرِاعلیٰ پنجاب کی دھمکیوں کے جواب میں کہا ہے کہ وزیر اعلی کی تقریر سنی خیال آیا یہ کون بول رہا تھا خدا کے لہجے میں،نازی راج میں جنھیں سانپ سونگھ گیا تھا وہ صدقہ میں ملی حکومت پر پھر رعونت میں آگئے،انہوں نے کہا کہ فیض حمید کے دور میں آپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی خاموشی اور آپ کی گنگ زبانیں آپ کی دلیری کا منہ بولتا ثبوت ہیں، ملکی سیاست ابھی تحریکِ انتشار سے نہیں سنبھلی اب خون لیگ زہر اُگلنے لگی، عامر حسن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے حمزہ نواز کو وزیرِ اعلی کیوں بنایا تھا یہ ہے مریم صاحبہ کا اصل دکھ،شہباز شریف کا وزیر اعظم بننا اور ابا جی کا سیاست سے فارغ ہونا تکلیف دے رہا ہے ۔
لاہور سے مزید