لاہور (خصوصی رپورٹر ) استحکام پاکستان پارٹی کے قائدین میاں خالد محمود، سید صمصام بخاری، رانا نذیر احمد خان، شعیب صدیقی نے حرمین شریفین کی حفاظت کو بطور مسلم باعث اعزاز قرار دیا ہے۔ وہ گزشتہ روز پاک سعودی دفاعی امن معاہدے کی بھرپور پذیرائی اور فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر اور وزیر اعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کررہے تھے۔