لاہور(خصوصی نمائندہ) پنجاب لائبریری فاؤنڈیشن بورڈ آف گورنرز کا اہم اجلاس قائداعظم لائبریری میں چیئرمین بورڈ جاوید اسلم کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں مالی سال 2025-26 کے لیے بجٹ تخمینہ منظور کیا گیا۔ اجلاس میں بچوں میں کتب بینی اور داستان گوئی کے فروغ کے لیے خصوصی پروگرامز کا اعلان کیا گیا۔چیئرمین جاوید اسلم نے اجلاس کے دوران کہا کہ یہ فیصلے علم و ادب کے فروغ کے لیے بورڈ کی پختہ عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔