• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکو کے دریائے ستلج پر متاثرہ 11 کے وی پی ایل یو فیڈر کامیابی سے بحال

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لیسکو نے دریائے ستلج کے مقام راجووال پتن پر متاثر ہونے والے 11 کے وی پی ایل یو فیڈر کو کامیاب کوششوں کے بعد مکمل طور پر بحال کر دیا ہے۔یہ بحالی کا عمل 23 ستمبر کو شروع کیا گیا اور 28 ستمبر 2025 کو کامیابی سے مکمل ہوا۔ یہ کام پی ڈی جی ایس سی کی رہنمائی میں، ایس ڈی او منڈی عثمان والا جناب راشد امین اور ان کی ٹیم نے دن رات محنت کے تحت ممکن ہوا۔ لیسکو ٹیم نے انتہائی مشکل حالات میں، دریا کے بہتے پانی کے اندر رہ کر تمام تر سرگرمیاں انجام دیں اور متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا۔کام کے دوران 1 عدد گرے ہوئے ٹاور کو ڈسمینٹل کیا گیا اور اس کی جگہ نیا ٹاور نصب کیا گیا۔ اسی طرح 300 میٹر اور 610 میٹر کے دو اسپین کی اسٹرنگنگ کی گئی۔ یہ تمام سامان اور ٹولز بڑی کشتیوں کے ذریعے دریا کے پار منتقل کیے گئے۔چیف ایگزیکٹیو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے اس موقع پر کہا کہ میں لیسکو کی بہادر ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے مشکل حالات کے باوجود دریائے ستلج کے بیچوں بیچ کھڑے ہو کر عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی۔
لاہور سے مزید