• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید اے سی فرقان اورعبدالرحمٰن کی خدمات فراموش نہیں کرینگے، سلمان رفیق

لاہور ( جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرسیلاب کی ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے پی ڈی ایم اے آفیسر شہید عبدالرحمٰن کی قل خوانی کی تقریب میں صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے خصوصی شرکت کی -ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا، ڈپٹی کمشنر ضلع خانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان اور رکن پنجاب اسمبلی اصغر حیات ہراج بھی اس موقع پر موجود تھے -صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے شہید عبدالرحمٰن کے والدین اور اہلخانہ کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا تعزیتی پیغام پہنچایا اوروزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ایک کروڑ روپے کی مالی امداد کا چیک بھی شہید عبدالرحمٰن کے والد کے سپرد کیا- صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ عبدالرحمنٰ حکومت پنجاب کے ماتھے کا جھومر،ہر سال 22 ستمبر انکی یاد کے دن کے طور پر منایا جائے گا-شہید اے سی فرقان احمد اور پی ڈی ایم اے آفیسر عبدالرحمنٰ کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
لاہور سے مزید