ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس احسن رضا کاظمی نے میاں چنوں پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ پٹیشنر کو ہراساں و پریشان کرنے سے باز رہیں قانون کے دائرے میں رہیں اور ماورائے قانون کوئی اقدام نہ کریں پیٹیشنر شگفتہ بی بی کے وکیل مہر ارشاد احمد آگوانہ نے فاضل عدالت کو اگاہ کیا کہ ان کی موکلہ کی بیٹی اقصی بی بی نے اپنے شوہر محمد ذاکر سے فیملی کورٹ کے ذریعے طلاق لے لی ہے، وہ مقامی پولیس کے ذریعے اسے مسلسل پریشان کر رہا ہے،جسٹس محمد طارق ندیم نے قتل کے ملزم محمد اشفاق کی عمر قید کے خلاف اپیل مسترد کر دی ہے اور ایڈیشنل سیشن جج کلورکوٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے ،جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے خانیوال کے ویکسینیٹر رفیق ساجد کی رٹ درخواست منظور کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو افیسر خانیوال کو حکم دیا ہے کہ وہ اس کی گریڈ 12 میں ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔جسٹس تنویر احمد شیخ نے پیشی پر ایس ایس پی کی عدم حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے خفگی کا اظہار کیا۔پٹیشنر کے وکیل ایم ار فخر بلوچ نے فاضل عدالت کو اگاہ کیا کہ سی ڈی ڈی کا ایک تفتیشی عبدالرزاق اپنے مخالفین کو جعلی پولیس مقابلے میں پار کرنا چاہتا ہے ۔جسٹس رسال حسن سید نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ افیسر مظفرگڑھ سے یکم اکتوبر کو تحریری جواب طلب کر لیا ہے کہ وہ بتائیں کہ انہوں نے کس قانون اور کس حکم کے تحت ٹول اپریٹر محمد رمضان کی تنخواہ روک دی ہے۔