ملتان(سٹاف رپورٹر)ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خلاف شہریوں کا مظاہرہ، روڑ بلا ک کردیا، بتایا گیاہے کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے خلاف شالیمار کالونی خیرالمعارف روڈ ماڈل ٹاؤن ٹی چوک یونین کونسل 67 میں گندگی کے ڈھیر لگنے پر احتجاج کیاگیا انجمن تاجران شالیمارکالونی خیرالمعارف روڈ کے صدر ملک زیشان ہانس نےحتجاجی مظاہرے کی قیادت کی ،مقررین کاکہنا تھا کہ کمپنی کی نااہلی کی وجہ سے ستھرا پنجاب صرف کاغذوں میں موجود ہے،دو دن میں یہ ڈھیر ختم نہ ہوئے تو بوسن روڈ پر احتجاج دھرنا دیا جائے گا ۔