• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معذور بچوں اور الزائمز کے مریضوں کیلئے نور مسکن کے نام سے پراجیکٹ شروع

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہم مشعل راہ فاؤنڈیشن کی سی ای او آمنہ آفتاب نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ معذور بچوں اور الزائمز کے مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے "نور مسکن" کے نام سے پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ رہائش، علاج اور نرسنگ ریسرچ سنٹر پر مشتمل ہوگا۔ آمنہ آفتاب نے بتایا کہ ان کے اپنے دو بچے ذہنی معذور ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے یہ فاؤنڈیشن قائم کی۔ منصوبہ ڈی ایچ اے ملتان میں 4 کنال رقبے پر سات منزلہ عمارت میں بنایا جائے گا۔ 
ملتان سے مزید