• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھیک مانگنے کے الزام میں 60 افراد گرفتار‘ مختلف تھانوں میں مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)بھیک مانگنے کے الزام میں شہر میں 60افراد کو گرفتار کرلیا گیامختلف تھانوں میں 60مقدمات درج ۔ تھانہ صدر شجاع آباد،سٹی شجاع آباد ،راجہ رام ،سٹی جلالپور ،مخدوم رشید ،بستی ملوک ،گلگشت ، بی زیڈ ،کوتوالی ، صدر ، الپہ ، قادر پورراں ،کینٹ ،چہلیک ، مظفر آباد ، قطب پور ،شاہ شمس ،نیوملتان ، شاہ رکن عالم ، سیتل ماڑی ،دہلی گیٹ ، دولت گیٹ ،لوہاری گیٹ ،حرم گیٹ اور کپ پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔ پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔بستی ملوک پولیس نے ملزم وحید احمد سے چالو بھٹی شراب قادر پورراں پولیس نے ملزم عامر سے 1070 گرام ہیروئن اور لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم کاشف سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی  ۔شہری کو گولی مارکر زخمی کرنے اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہونے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔کم عمر بچہ سے زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ملتان سے مزید