• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 32 مقدمات درج کرلئے

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 32مقدمات درج کرلیے۔ تھانہ کینٹ ، شاہ شمس کے علاقے عمران اور عبدالرشید سے نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر موبائلزفونز چھین کر فرار ہوگئے تھانہ قادر پو رراں کے علاقے سکندر سے چار ڈاکو اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین کر لے گئے صدر جلالپور کے علاقے محمد نعیم سے دو ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ راجہ رام کے علاقے بشیر کی موٹر سٹی جلالپور کے علاقے مجاہد کا موبائل صدر جلالپور کے علاقے کنیز مائی کا بکرا بی زیڈ کے علاقے ایب کی نقدی 2لاکھ 50ہزار ڈی ایچ اے کے علاقے اعظم کی موٹرسائیکل حسن کا موبائل الپہ کے علاقے اصغر کا موبائل شہزاد کی 22من مچھلی اللہ دتہ کی بکری کینٹ کے علاقے شاہ زیب جلیل آباد کے علاقے سلیم اکرم ،شکیل افضل چہلیک کے علاقے خالد محمود مظفر آباد کے علاقے انور اقبال قطب پور کے علاقے بابر حسین کے موبائلزفونز عمیر نصیر کی گھڑیاں نیوملتان کے علاقے ذیشان مختیار کا میٹر بجلی علینہ شوکت، بدھلہ سنت کے علاقے شوکت علی کا بکرا حرم گیٹ کے علاقے فیاض احمد کا موبائل اور بوہڑ گیٹ کے علاقے ثمر عباس کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔
ملتان سے مزید